موڑ موہاراں

میں نے اپنے کالم کا عنوان بوچھال کلاں میں ہونے والے جلسہ میں مسلم لیگی ورکر حاجی ملک نواز کے ان الفاظ کو بنایا ہے جو انہوں نے ملک تنویر اسلم سے مخاطب ہو کر کہے تھے حاجی ملک نواز کی پنجابی میں تقریر سے بڑی دنیا محظوظ ہویے ہے اور وہ بڑے انداز میں پنجابی کے جملے ادا کرتے ہیں مثال کے طور پر موڑ موہاراں ،، جلیبی کے ووٹ ،، وغیرہ ساتھ ہی میں یہ کہوں کہ وہ قول و فعل کے پکے ہیں تو غلط نہ ہو گا قارئین میں نے گذشتہ تین کالم لکھے جن میں میں نے کوشش کی کہ کسی کا بھلہ ہو جائے اس کا تو مجھے علم نہیں کہ کسی کا بھلہ ہوا یا نہیں بحر حال کوشش میرا فرض ہے میں کر رہا ہوں میں نے اپنے سابقہ کالم میں عوام سے فیڈ بیک کی درخواست کی تو مجھے بڑے عجیب قسم کے ریماکس کا سامنا کرنا پڑا میرے ایک دوست جو صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کے ساتھی بھی ہیں مجھے کہا کہ تم نے جو کچھ لکھا وہ تو ٹھیک ہے مگر تم برے کے گھر تک تو گیت مگر دروازہ کھٹکٹائے بغیر واپس آ گئے میں چاہتا ہوں جب اتنا بڑا کام کیا ہے تو یہ بھی لکھو کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم نے بوچھال کلاں جلسے میں کیا کھویا کیا پایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں آئندہ کالم میں کوشش کروں گا کہ ان رازوں سے بھی پردہ اٹھاؤں جو مسلم لیگ ن کے قائدین کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں قارئین میں نے بوچھال کلاں میں ہونے والا جلسہ سنا یا دیکھا تو نہیں مگر بعض لوگوں کی زبانی اس جلسہ میں ہونے والے بعض محرکات مجھ تک پہنچے اس جلسہ سے قبل بوچھال کلاں میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں میرے سمیت مسلم لیگ ن کے ورکرں کو نظر انداز کیا گیا یہ وہ سوال ہیں جو بڑے غور طلب ہیں اس میٹنگ میں جو کچھ طے پایا گیا کہ کہ اس جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کون ہو گا سپاسنامے میں کیا ہو گا یہاں میں ایک بات ضرور کہوں گا کہ بلدیاتی الیکشن میں جب ملک صفدر بربری کے گھر جلسہ ہو رہا تھا تو سٹیج سیکرٹری کس کو بنایا گیا تھا مگر مسلم لیگ ن کو عین موقع پر سٹیج سیکرٹری دوسرے محلہ سے کیوں بلانا پڑا ،،؟ پھر سٹیج سیکر ٹری تو وہ ہونا چاہیے تھا جس کو ملک تنویر اسلم سیتھی کے تمام کارناموں کا علم ہوتا اور وہ اس جلسہ میں جوش پیدا کرنے کے لئے ان کے کارناموں کاذکر کرتا کیا اس جلسہ میں وہ سب کچھ ہوا اب تو جواب نہیں کے علاوہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا



Here you may express your views or post some news item relevant to this Local Government