اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس۔
اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی منظوری میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور انصاف لائرز فورم اسلام آباد کے سینئر وکلا پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان مسائل کے حل کے لیے امیدواروں کی معاونت کرے گی۔
اجلاس میں سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ شیراز کیانی ، انصاف لائرز فورم کے سینئر رہنما عتیق الرحمن، سردار مصروف، قیصر جدون ، مس طلعت اور حلقے سے امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روڈ کی ابتر حالت

محترم چیئرمین یونین کونسل گزارش ہے کہ اس سڑک جو کہ کاک پل سےکہوٹہ کو جاتی ہے اسکی سہالہ کے علاقے میں بہت بری حالت ہے

موڑ موہاراں

میں نے اپنے کالم کا عنوان بوچھال کلاں میں ہونے والے جلسہ میں مسلم لیگی ورکر حاجی ملک نواز کے ان الفاظ کو بنایا ہے جو انہوں نے ملک تنویر اسلم سے مخاطب ہو کر کہے تھے حاجی ملک نواز کی پنجابی میں تقریر سے بڑی دنیا محظوظ ہویے ہے اور وہ بڑے انداز میں پنجابی کے جملے ادا کرتے ہیں مثال کے طور پر موڑ موہاراں ،، جلیبی کے ووٹ ،، وغیرہ ساتھ ہی میں یہ کہوں کہ وہ قول و فعل کے پکے ہیں تو غلط نہ ہو گا قارئین میں نے گذشتہ تین کالم لکھے جن میں میں نے کوشش کی کہ کسی کا بھلہ ہو جائے اس کا تو مجھے علم نہیں کہ کسی کا بھلہ ہوا یا نہیں بحر حال کوشش میرا فرض ہے میں کر رہا ہوں میں نے اپنے سابقہ کالم میں عوام سے فیڈ بیک کی درخواست کی تو مجھے بڑے عجیب قسم کے ریماکس کا سامنا کرنا پڑا میرے ایک دوست جو صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کے ساتھی بھی ہیں مجھے کہا کہ تم نے جو کچھ لکھا وہ تو ٹھیک ہے مگر تم برے کے گھر تک تو گیت مگر دروازہ کھٹکٹائے بغیر واپس آ گئے میں چاہتا ہوں جب اتنا بڑا کام کیا ہے تو یہ بھی لکھو کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم نے بوچھال کلاں جلسے میں کیا کھویا کیا پایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں آئندہ کالم میں کوشش کروں گا کہ ان رازوں سے بھی پردہ اٹھاؤں جو مسلم لیگ ن کے قائدین کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں قارئین میں نے بوچھال کلاں میں ہونے والا جلسہ سنا یا دیکھا تو نہیں مگر بعض لوگوں کی زبانی اس جلسہ میں ہونے والے بعض محرکات مجھ تک پہنچے اس جلسہ سے قبل بوچھال کلاں میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں میرے سمیت مسلم لیگ ن کے ورکرں کو نظر انداز کیا گیا یہ وہ سوال ہیں جو بڑے غور طلب ہیں اس میٹنگ میں جو کچھ طے پایا گیا کہ کہ اس جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کون ہو گا سپاسنامے میں کیا ہو گا یہاں میں ایک بات ضرور کہوں گا کہ بلدیاتی الیکشن میں جب ملک صفدر بربری کے گھر جلسہ ہو رہا تھا تو سٹیج سیکرٹری کس کو بنایا گیا تھا مگر مسلم لیگ ن کو عین موقع پر سٹیج سیکرٹری دوسرے محلہ سے کیوں بلانا پڑا ،،؟ پھر سٹیج سیکر ٹری تو وہ ہونا چاہیے تھا جس کو ملک تنویر اسلم سیتھی کے تمام کارناموں کا علم ہوتا اور وہ اس جلسہ میں جوش پیدا کرنے کے لئے ان کے کارناموں کاذکر کرتا کیا اس جلسہ میں وہ سب کچھ ہوا اب تو جواب نہیں کے علاوہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا

Conduct of Cantonment Elections

The Election Commission directed the office to expedite the registration of electoral groups wishing to participate in the elections so as to ensure that the elections are held as soon as possible. Regarding the conduct of Cantonment elections, the director Military Land Cantonment informed the Election Commission that the Ministry of Defence has sent a summary to the federal government to request the Election Commission to conduct the elections under Section 58 (2) of the Federal Government Cantonment Ordinance. Given the importance of the matter, the Ministry of Defence has 15 days to take necessary steps at the relevant level.

پاکستان مسلم لیگ نواز کےپیرعادل شاہ مئیر اسلام آباد

اسلام آباد۔۔۔۔۔مئیر اسلام آباد کا الیکشن دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے جیت لیا۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار پیرعادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کرکے مئیر اسلام آباد منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کئے ہیں اور ازاد امیدوار کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے بلکہ اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہ کرسکے۔۔۔مئیر اسلام آباد کا عہدہ شیخ انصرعزیز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوگیا تھا اور الیکشن نے مئیر اسلام باد کے عہدہ پر الیکشن کمیشن نے اتخابات کا اعلان کیا تھا اور پاکستان مسلم لیگ کے پیرعادل شاہ۔پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد اور ازاد امیدوار اظہرمحمود کے درمیان مقابلہ تھا گذشتہ روز پولنگ کا آغاز صبح نو بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک وقت مقرر کیا گیا تھا۔پولنگ میں 69 ووٹ کاسٹ کئے گئے جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار پیرعادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کئے اور آزاد امیدوار اظہر محمود کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے اور نہ خود اپنا ووٹ کاسٹ کرسکے۔بتایا گیا کہ اظہرمحمود بیماری کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے نہ آسکے۔۔۔پاکستان مسلم لیگ کے بھی متعدد ووٹرز نے مختلف وجوہات پر ووٹ کاسٹ کرسکے اسطرح پاکستان مسلم لیگ نواز نے دوسری مرتبہ مئیراسلام آباد کا الیکشن جیت لیا۔